۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مدیر حوزه علمیه قزوین

حوزہ / ایران کے صوبہ قزوین میں حوزہ علمیہ کے مدیر نے کہا: اساتید کو چاہئے کہ وہ طلباء کی علمی پیشرفت کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی اور معنوی ترقی میں بھی کوتاہی نہ کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قزوین کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین اصغر عرفانی نے مدرسہ علمیہ امام صادق (ع) قزوین میں اساتید کے ساتھ منعقدہ ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: اساتید کو طلباء کی علمی پیشرفت کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی اور معنوی ترقی کو بھی نظرانداز نہیں کرنا چاہئے۔

حجت الاسلام والمسلمین عرفانی نے کہا: تعلیم و تربیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اساتید کا فریضہ انتہائی سنگین ہے کیونکہ آپ حوزہ علمیہ کے تشخص اور طلباء کی شخصیت کی حفاظت کے ذمہ دار ہیں اور آپ ہی طلباء کے ساتھ بہترین تعلق کی بنا پر ان کی اخلاقی و معنوی اقدار کو فروغ دے سکتے ہیں۔

اساتید کو طلباء کی علمی پیشرفت کے ساتھ ان کی اخلاقی و معنوی ترقی کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے

صوبہ قزوین کی حوزہ علمیہ کونسل کے سکریٹری نے کہا: طلباء اور حتی علومِ دینیہ کے اساتید کی تربیت کا ایک اہم ترین حصہ ان کی فکری اور اخلاقی تربیت ہے اور اگر اس طرح کی تعلیم و تربیت کو اچھی طرح سے تشکیل دیا جائے اور آگے بڑھایا جائے تو زمانہ کی مختلف مشکلات و واقعات انہیں اپنی جگہ سے ہلا نہیں سکتے۔

انہوں نے مزید کہا: علم اور تقویٰ کی ضرورت کے ساتھ ساتھ حوزہ علمیہ کے اساتید کو جہاد تبیین میں بھی فعال ہونا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .